Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے، 24 گھنٹوں میں 116 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے چوبیس گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت ایک سو سولہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے رفح میں امداد کے حصول کیلئے موجود متاثرین پر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہرطرف لاشیں اور زخمی بکھر گئے۔
فوجیوں نے جان بچانے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر بھی گولیاں برسائیں۔ درندگی کے اس کھیل میں اڑتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے غزہ سٹی۔ خان یونس۔ جبالیہ اور محفوظ قرار دئے گئے المواصی پر بھی فضائی اور زمینی حملے کئے جس میں بڑے پیمانے پر شہادتیں ہوئیں۔
ادھر اسرائیلی ناکابندی کے باعث غزائی قلت سے مزید تین بچے دم توڑ گئے۔
غزہ میں خوراک کی فراہمی نہ ہونے سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular