
نئی دہلی : بھارت کےسابق وزیرخارجہ اورکانگریس رہنما سلمان خورشیدکاکہنا ہے میرے گھرپرحملے نے ثابت کردیا ہندوتواکے بارے میں جوکہاصحیح تھا۔ ہندوتوا کیاہے یہ سمجھنے کے لئے میرے گھرکے جلےہوئے دروازے کودیکھا جاسکتا ہے۔ انتہاپسندگروپ مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ مجھے نہ صرف سوشل میڈیا اورفون پردھمکیاں دی گئیں بلکہ گھرپربھی حملہ کیا گیا۔ کیا مجھے ہندوتوا کے سامنے صرف اس لئے ہتھیارڈال دینے چاہئیں کہ الیکشن آنے والے ہیں۔ایودھیا سے متعلق سلمان خورشیدکی کتاب کی اشاعت کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نینی تال میں سلمان خورشید کے گھرپرحملہ کیا تھا۔


































