
واشنگٹن: غزہ جنگ میں اسرائیل کی مسلسل پشت پناہی پر صدر بائیڈن مسلمانوں میں انتہائی غیر مقبول ہوگئے ۔ اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے ابینڈن بائیڈن
Abandon Biden
مہم کا آغاز شکاگو اور منی سوٹا اور وسکونسن جیسی ریاستوں سے ہوا۔ الینوائے میں مسلم امریکن سوسائٹی اور اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام قومی کنونشن کے اختتام پر مہم کو پچاس ریاستوں تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد انتخابات میں بائیڈن کی شکست یقینی بنانا ہے۔ جس کی وجہ امریکی صدر کا غزہ جنگ بندی کروانے سے مسلسل انکار قرار دیا جارہا ہے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے بائیڈن انسانی وقار کی توہین کررہے ہیں ایسے صدر کا کیا فائدہ جو غزہ بائیس لاکھ فلسطینیوں کو پانی بھی فراہم نہ کرواسکے۔


































