
نیویارک : اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے جنگ بندی کے اعلان کو تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ معاہدہ فلسطین میں دو ریاستی حل اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی سمت ایک قابلِ اعتماد سیاسی راستہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے امریکہ، قطر، مصر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اب غزہ میں انسانی امداد، بحالی اور تعمیرِ نو کے کاموں کو وسعت دے گا۔
انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی مکمل پاسداری کریں، تمام یرغمالیوں کو باعزت طریقے سے رہا کیا جائے اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ گوتریس نے کہا کہ لڑائی ہمیشہ کے لیے ختم ہونی چاہیے۔


































