
کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی دعویٰ مسترد کردیا۔ افغان نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن ایک چیلنج ہے جو انگریزوں کے دور سے درپیش ہے۔ ڈیورنڈ لائن ایک خیالی لکیر ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت انگریزوں نے یہ لائن عبدالرحمن خان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق کھینچی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب ڈیورنڈ کی خیالی لکیر کھینچی گئی تھی تو دنیا کے نقشے پر پاکستان کا وجود نہیں تھا۔ پچاس سال بعد پاکستان قائم ہوا تھا۔ پاکستان کی عمر ڈیورنڈ لائن سے کم ہے۔


































