
اسلام آباد: سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین حسینی پر عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ اور تیس سے زائد زائرین کی شہادت کو ایک المناک سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کو شہدا اور زخمیوں سے متعلق بلا تاخیر ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ لواحقین کو درپیش معلومات کے حوالے سے پاکستانی سفارت خانہ کو خصوصی ڈیسک اور دیگر سروسز کا فوری اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایرانی حکومت سے اپیل کی کہ حادثے میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی صحت و سلامتی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کےلیے دعاگو ہوں۔


































