
کراچی: پاکستان کا 76 واں جشن آزادی قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں اور پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے نے سلامی دی۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ لاہور میں 21 توپوں کی سلامی اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ واہگہ بارڈر پر صبح کے وقت پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک نیا ڈوڈل پاکستان کے نام کیا ہے۔


































