Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

12 روزہ جنگ نے انقلاب اسلامی کی بنیادوں کو مزید مضبوط کردیا، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امرمسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حملے کے دوران ایرانی قوم کی استقامت، اتحاد اور دینی بصیرت کو دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی اور انقلاب اسلامی کی بنیادوں کو مزید مضبوط کردیا۔ 12 روزہ جنگ میں شہید ایرانی شہریوں کے چہلم کی تقریب میں ولی امر مسلمین نے جنگ کو ایرانی قوم کے عزم، ارادے اور طاقت کے اظہار کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی دشمنی کی اصل وجہ ملت ایران کا ایمان، علم اور اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کی توفیق سے مختلف علمی میدانوں میں ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایران کو ترقی و افتخار کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے شہید سپاہیوں، سائنسدانوں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں نے نہ صرف ایرانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پوری دنیا کو اسلامی جمہوریہ کی طاقت، مزاحمت اور بھرپور دفاعی طاقت کی جھلک دکھادی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ ایران پر یلغار ہوئی ہو۔ پچھلے 46 سالوں میں اسلامی جمہوری ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ، مختلف سیاسی و دفاعی سازشوں اور سرد جنگوں کے مراحل طے کرتے ہوئے دشمنوں کی تمام چالیں ناکام بنائیں۔
ولی امر مسلمین نے اسلامی جمہوری ایران کی بنیادوں کو دین اور سائنس و ٹیکنالوجی پر استوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے نوجوان اور عوام ان دو ستونوں پر اعتماد کرتے ہوئے دشمن کو عقب نشینی پر مجبور کرنے میں کامیاب رہے اور آئندہ بھی اسی حکمت عملی پر عمل پیرا رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی استکبار، خاص طور پر امریکہ کی مخالفت ایران کے جوہری پروگرام یا انسانی حقوق سے متعلق نہیں بلکہ اصل مسئلہ ایران کا اسلامی، سائنسی، فنی اور فکری میدانوں میں ابھرتا ہوا کردار ہے، جو دنیا کے لیے ایک نیا پیغام اور نیا بیانیہ لے کر آیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular