
ڈی جی خان : سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہ چکے ہیں ، ان کے قبضے سے پستول ، دھماکہ خیز مواد ، 2 ڈیٹو نیٹرز اور 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔


































