
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام تر حکومتی کوششوں و اقدامات کے باوجود اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تحصیل پروآ کے گاؤں ملیکھی کے معروف زمیندار کو کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے شہیید کر دیا۔ غلام عباس بلوچ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ متعدد گولیاں لگنے سے غلام عباس بلوچ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ آن کی شہادت کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔


































