
زاہدان: ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے میں ایران کی رضاکار بسیج فورسز کے دو ارکان شہید ہو گئے ہیں۔ جن کی شناخت حجت الاسلام صادق محمودی اور میلاد دمانکش کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں ایک نجی کار میں کام سے گھر جا رہے تھے، جب انہیں سراوان کاؤنٹی میں دہشت گرد عناصر نے نشانہ بنایا۔
پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ سیستان اور بلوچستان گزشتہ برسوں کے دوران متعدد دہشت گردانہ حملوں کا مشاہدہ کر چکا ہے جن میں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز دونوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


































