
ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، ایف سی کے 10 جوان نشانہ بنے۔ شہید ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان اور 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔


































