
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں چالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دس دہشت گرد مارے گئے۔ موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتارا اور تئیس مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل دس سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔
قلات میں بھی دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر حملے کئے۔ فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر۔ چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بولان سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے دو لاشیں بم دھماکے سے تباہ شدہ برج کے نیچے سے ملی ہیں۔
ادھر دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروئیوں میں بارہ دہشت گرد مارے گئے۔


































