
کابل: ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد طالبان نے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ امارت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔ پابندیاں ہٹا کر، افغان اثاثے غیر منجمد کر کے افغانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔ افغانستان میں زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


































