
واشنگٹن: سعودی وزیر خارجہ نے خبردار کیاہے کہ یمن سے حملوں اور جوابی کارروائیوں سے بحیرہ احمر میں کشیدگی بے قابو ہو سکتی ہے اور خطے میں تنازع بڑھ سکتا ہے۔ سی این این سے انٹرویو میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ ہم بہت پریشان ہیں۔ اور خطے میں ایک بہت مشکل اور خطرناک وقت سے گزر رہے ہیں۔ اسی لیے ہم کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر یقین رکھتی ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خطے کی سکیورٹی اور استحکام کا تحفظ بھی کرنا ہو گا۔ لہٰذا جتنا ممکن ہے ہم اس صورتحال پر قابو پانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔


































