
کوپن ہیگن : ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر تہران میں ڈینش سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈینش سفیر کو مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے قرآن کی بار بار بے حرمتی پر احتجاجی مراسلہ دیا اور ایسے واقعات کی روک تھام پر زوردیا۔ ڈنمارک کے سفیر نے مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل کو اس عمل کو روکنے کے لیے اپنے ملک کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ قرآن کی توہین اس ملک کی پولیس کی اجازت اور حمایت سے کی جاتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈنمارک اور سویڈن کی حکومتوں کی ذمہ داری کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ چونکہ ہم نے سویڈن میں ان واقعات کا مشاہدہ کیا۔ ہم نے مختلف سطحوں پر اقدامات کیے ہیں۔ سویڈن اور ڈنمارک میں ہمارے سفارت خانوں نے بھی اہم اقدامات کئے۔


































