
کابل : افغان طالبان نے ہندوستان کے بجٹ میں افغانستان کے لیے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی بجٹ میں افغانستان کے لیے مالی امداد کے اعلان سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گےاور باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ طالبان کے سینیئر رہنما سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان کی ترقی کے خاطر بھارت کی جانب سے امداد کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔ افغانستان کے عوام اس وقت غربت اور بے روزگاری سے دوچار ہیں اور ملک میں تعمیر نو اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔بھارت پروجیکٹوں پر کام بحال کر دیتا ہے تو اس سے بے اعتمادی کی فضا ختم ہو گی۔ ہندوستان کے بجٹ میں 200 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔


































