Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

طالبان کا قندوز، سرے پل اور تخار پر قبضہ، لڑائی میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

کابل : طالبان نے اسٹریٹجک حیثیت کے حامل شمالی صوبے قندوز، سرے پل اور تخار پر قبضہ کرلیا، طالبان اب تک 5صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، طالبان کا کہنا ہے کہ تینوں صوبائی دارالحکومتوں میں لڑائی کے دوران کئی افغان اہلکار مارے گئے جبکہ سینکڑوں اہلکاروں نے ہتھیار پھینک دیے ہیں، انہوں نے حکومتی مراکز اور سیکیورٹی اداروں کے مراکزسمیت کئی تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، طالبان کا کہنا ہے اس دوران انہوں نے بھاری مقدار میں فوجی سازوسامان بشمول فوجی گاڑیوں ، اسلحہ وگولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، طالبان نے تینوں صوبائی دارالحکومتوں کی جیلوں سے قیدی بھی چھڑالئے ہیں ، افغان وزارت دفاع کے مطابق قندوز میں سرکاری فورسز اہم تنصیبات کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں، فورسز نے کلیئرنگ آپریشن شروع کردیا ہے اور کچھ مقامات بشمول ریڈیو اور ٹی وی کی عمارتوں کو طالبان سے واپس حاصل کرلیا ہے، افغانستان کے مغربی شہر ہرات اور جنوبی شہروں لشکر گاہ اور قندھار میں بدستور شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی افواج نے افغان اتحادیوں کے دفاع میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں، افغان حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں سینکڑوں طالبان جنگجو مارے گئے، افغان فورسز اور طالبان کے درمیان افغانستان کے اہم شہروں پر کنٹرول کی لڑائی میں بچوں اور عورتوں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک اور زخمی ہوئی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال بھر چکے ہیں اور انھیں زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular