Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

طالبان حکومت کا ایک بارپھر امریکا سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

کابل : طالبان حکومت نے ایک بارپھر مریکا سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی نےجنگ نہ ہونے کی صورت میں امریکا کی جانب سے افغان اثاثے منجمد کیے جانے کو بلا سبب قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں امیر خان متقی نے سوال اٹھایا کہ امریکا کی افغانستان سے اب کوئی فوجی محاذ آرائی نہیں ہے تو اس صورت میں اب افغان اثاثے منجمد کرنے کی کیا وجہ ہے؟ افغانستان کے اثاثے منجمد کرکے امریکا افغانستان کو ہی انسانی امداد دینے کا کہتا ہے اس بات کا کیا مطلب ہے افغانستان کے ساڑھے 9 ارب ڈالر کے اثاثے طالبان کے نہیں افغان عوام کے ہیں۔امریکا کو افغانستان کے مجمد اثاثے فوری جاری کرنے چاہئیں، رواں ماہ افغان وزیر خارجہ افغان اثاثے غیر منجمد کروانے کے لیے امریکی کانگریس کو بھی خط لکھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular