
دمشق : شام کے صوبے حمص میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے، بارودی سرنگ کا دھماکا الدعوہ کے علاقے میں ایک کار کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو عورتیں، ایک چھوٹا بچہ اور چار مرد شامل ہیں۔ شمالی سلمیہ کے مضافاتی علاقے صبورہ میں بھی دستی بم حملے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔


































