اسٹاک ہوم : سویڈن حکومت نے مسلم دنیا کے احتجاج کے باوجود قرآن جلانے پر پابندی سے انکار کردیا ہے۔ سویڈش وزیراعظم الف کرسٹرسن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کا سیاسی نظام مکمل طور پر مختلف ہے ہمارے آزادی اظہار اور انسانی حقوق سے متعلق مکمل مختلف خیالات ہیں ۔ سویڈن دوسرے ممالک کے مطالبات کی روشنی میں خود کو نہیں ڈھال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں زیر غور نہیں ہیں لیکن حکومت ایسی تبدیلیوں پرغور کر رہی ہےجس کے تحت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی صورت میں پولیس کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی شخص کو قرآن جلانے سے روک سکے۔ اس سے پہلے اسلامی تعاون تنظیم نے رکن ممالک پر زور دیا تھاکہ وہ ایسے ممالک کیخلاف مناسب کارروائی کریں، چاہے وہ سیاسی ہو یا معاشی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سویڈن کا احتجاج کے باوجود قرآن جلانے پر پابندی سے…
سویڈن کا احتجاج کے باوجود قرآن جلانے پر پابندی سے انکار
-
Raza Musani - اگست 2, 2023
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































