
نیویارک : اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ اگر فلسطینی مزاحمت کی طرف سے مدد کی درخواست کی جاتی ہے تو ایران اس کے لیے تیار ہے۔ ایران اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ فلسطینی عوام مذاکرات کے ذریعے غاصب اسرائیلی حکومت سے اپنے غصب شدہ حقوق حاصل نہیں کر سکتے بلکہ اس کے لئے انہیں مزاحمت جاری رکھنی ہوگی کیونکہ غاصب صہیونیص حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔


































