
کوئٹہ : کوئٹہ میں مستونگ روڈ پرخود کش حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 20 افراد زخمی ہو گئے،خودکش بمبار نے اپنی موٹرسائیکل سونا خان چیک پوسٹ پر کھڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرادی، دھماکے سے سیکیورٹی اہلکاروں کے جسم بکھر گئے، راہگیر بھی زخموں سے چور ہوکر گرپڑے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا،سی ٹی ڈی نے موقع پر پہنچ کر خود کش حملہ آور کا سر اور دوسرے اعضاء قبضے میں لے لئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔


































