
خرطوم: سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے شمالی دارفور پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ مغربی سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی دارفور کے قصبے کوٹم پر حملہ کیا۔ آر ایس ایف نے چھاؤنی کے قریبی قصبے کساب میں دارفر کے تنازعے کے دوران اندرونی طور پر بے گھر ہونے والوں کے کیمپ پر بھی حملہ کیا دونوں کارروائیوں کے دوران 40 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آر ایس ایف نے قصبے میں بازار اور قصاب کیمپ کے آس پاس کے بیشتر گھروں کو لوٹ لیا اور انہیں آگ لگادی۔ چھاؤنی پر حملے میں کتنے فوجی ہلاک ہوئے آر ایس ایف نے ان کی تعداد نہیں بتائی ہے۔ دوسری سوڈانی فوج نے چھاؤنی پر آر ایس ایف کے قبضے کی تردید کی ہے۔


































