
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ کو زائرین کی وطن واپسی اور دیگر امور سمیت تنظیمی صورتحال، کراچی میں درپیش مسائل اور گلگت بلتستان و بلوچستان کی صورتحال پر مکمل بریفننگ دی گئی۔ علامہ نے ان مسائل سمیت دیگر مختلف اہم امور اور آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل پر مفصل گفتگو فرمائی اور رہنمائی بھی کی۔


































