
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں نے دونوں نوجوانوں کو پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے.


































