Mon Oct 19, 2026

یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ

روزانہ کی خبریں

تعطل کا شکار ایران جوہری مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گے، یورپی یونین

تہران : یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ تعطل کا شکار ایران جوہری مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ تہران میں ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تعطل ختم کر کے بات چیت دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ تین ماہ ہو چکے ہیں اب جوہری مذاکرات پر کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، جوہری معاہدہ بحالی کے لیے تہران، واشنگٹن کے فیصلوں پر خوشی ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ بحالی پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران کے لیے 2015 کے جوہری معاہدے کے اقتصادی فوائد کا مکمل حصول اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے، ایران، یورپی یونین عالمی تعاون پر جوزف بوریل سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular