Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں استحکام صرف الیکشن سے آئے گا، عمران خان

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف گئی اور الیکشن نہ کرائے تو سب باہر نکلیں گے۔ یوم تشکر پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ حکمران الیکشن سے خوفزدہ ہیں اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ الیکشن کیوں نہیں ہونے اس لیے کہ یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، ان کو پتا ہے کہ الیکشن میں ان کی تباہی ہے، میں نے الیکشن کا اعلان کیا تو یہ سپریم کورٹ چلے گئے۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت سپریم کورٹ کے سوموٹو کی وجہ سے بنی ہے، وہی سپریم کورٹ فیصلہ کرتی ہے تو یہ سب کابینہ میں کھڑے ہوگئے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے گھر پر حملہ ہوا،جوڈیشل کمپلیکس میں ان کے اغواء کا جو پروگرام تھا، اس پر کہا گیا کہ اس کے پیچھے نامعلوم افراد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سےکہتے ہیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانےسے پاکستان کا کیا فائدہ ہے؟ بتایا جائے کیا اکتوبر میں پیسے آجائیں گے اور سیکیورٹی بہتر ہوجائے گی؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا انصاف کا نظام ہمیشہ طاقتور کے ساتھ کھڑا ہوجاتا تھا، جسٹس منیر کے فیصلے نے نظریۂ ضرورت سامنے لاکر آئین کی دھجیاں اڑائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ اسمبلی ختم ہو تو 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ہم نے کہا کہ الیکشن کراؤ تاکہ ملک میں استحکام آئے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ الیکشن چاہتے ہیں تو صوبائی حکومتیں ختم کریں، ہم نے حکومتیں ختم کیں تو وہی (ن) لیگ کے سربراہ شروع ہوئے کہ الیکشن تو ہونے ہی نہیں۔ عمران خان نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سپریم کورٹ کے جج نے بالکل ٹھیک سسلین مافیا کہا تھا، مافیا لوگوں کو خریدتا ہے جو شریف اور زرداری 30 سال سے کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا تکلیف صرف رات کو عدالت کھلنے پر تھی، جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں آتی ہاتھ پھیلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو دو خاندان ملک کے فیصلے کررہے ہیں ان کا پاکستان میں کیا ہے؟ جب مشکل پڑتی ہے کہ یہ دونوں خاندان ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ اب یہ 2 خاندان ملک سے باہر بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ کونسا فیصلہ ماننا ہے اور کونسا نہیں۔ سابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کہتا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگ جائے گا، جس نانا کے نام پر سیاست کررہا ہے اس کو مارشل لاء کی وجہ سے پھانسی ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران یہ کوشش کررہے ہیں کہ ملک کے دو ادارے آپس میں ٹکرا جائیں، ماضی میں بھی ذاتی مفادات کے لیے ایک جماعت کو فوج سے ٹکرایا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن نہیں ہوں گے ملکی حالات بہتر نہیں ہوں گے، الیکشن سے سرمایہ کاروں کو اعتماد آجاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے جلد امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے، دس دن میں پارٹی ٹکٹ دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular