
زاہدان: ایران نے چابہار کے بعد زاہدان سے بھی پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا آغاز کردیا۔ زاہدان سے عراقی سرحدی شہر اہواز کے لئے خصوصی اور سستی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ایران کی طرف سے اربعین حسینی کے موقع پر ریمدان اور میرجاوہ (تفتان) کی سرحدوں سے سفر کرنے والے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر منتقلی کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔


































