
دی ہیگ : جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائرکردیا۔ نسل پرستی کیخلاف ایک تاریخ کے حامل ملک جنوبی افریقہ نے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی ہےجس میں اسرائیلی کو ملزم بناتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اس نے نسل کشی کےخلاف کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو قتل کرنا، انہیں شدید جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچانا ہے۔ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اور نسل کو تباہ کرنا ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ غزہ میں آئندہ بھی فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے گا۔ اس لیے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔


































