
بغداد : عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے مذہبی ہم آہنگی کو خراب اور شیعہ آبادی کو دست و گریباں کرنے کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہادی العامری نے ایک بیان میں کہا کہ بعض قوتیں ملک میں شیعوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور انہیں آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے بھاری رقم بھی خرچ کی جا رہی ہے۔انہوں نے سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اور ان کی یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ بغداد اور دیگر شہریوں میں مظاہرے انتخابی نتائج اور الیکشن کمیشن کے خلاف کیے جارہے ہیں کسی سیاسی جماعت یا اتحاد کے خلاف نہیں ہیں۔


































