Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکی شہر لیوسٹن میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

لیوسٹن: امریکا کی ریاست میئن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لیوسٹن شہر میں 40 سالہ ملزم نے جس کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی پہلے ایک بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد ملزم نے بار اور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ سے 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے خود کار رائفل تھامے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔ لیوسٹن اور اوبرن کے رہائشیوں کو مزید احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملزم کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular