
پشاور : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے، جاری اعلامیہ کے مطابق وفد نے گورنر کو پاراچنار میں عوامی جانوں کے ضیاع کے باوجود حکومت کی سرد مہری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بندش، امن و امان کی صورتحال پر اب تک کنٹرول نہ ہونے کے باعث کرم کے شہریوں کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے، وفد نے اشیائے خورد و نوش و ادویات پہنچانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری ٹھوس اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔


































