Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

شہید عارف الحسینی کی فکر رہتی دنیا تک زندہ رہے گی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہےکہ ملت تشیع کے عظیم قائد شہید عارف حسین الحسینی کی جدائی استعماری طاقتوں کا لگایا گیا وہ زخم ہے جو کبھی نہیں بھر سکتا، عارف حسینی محض کسی شخصیت کا نام نہیں بلکہ جرات و جوانمردی کے ایک ایسیے عہد کا نام ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ سنہری لفظوں سے یاد رکھا جائے گا، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید قائد نے قوم کے وقار پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔انکے کردار و افکار کودنیا کی کوئی طاقت مات نہیں دے سکتی، ان کی فکر ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں رہتی دنیا تک زندہ رہے گی اور ان کا کردار کے اظہار میدان عمل میں ہماری موجودگی سے اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک ہماری آخری سانس باقی ہے، شہید قائد عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ایک جراتمند آواز تھے۔انہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے ان دشمنوں کو بے نقاب کیا جو مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر عالم اسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے تھے۔اتحاد و اخوت کے حقیقی داعی اور وحدت کے پرچارک کو ان طاقتوں نے شہید کرا دیا جو شہید قائد کو مذہبی منافرت کے راستے کی سب سے مضبوط رکاوٹ سمجھتے تھے۔دریں اثنا شہید قائد کی برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular