
اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف رخصت ہوگئے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھا لیا۔ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں فوجی اور سول حکام شریک ہوئے۔ اس سے پہلے انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے غیر جانبداری کے اصولی مؤقف کے طور پر اپنی نشست سے استعفیٰ دیا۔
رخصتی کے وقت شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ الیکشن کرانا میری بنیادی ذمہ داری ہے۔ نگراں وزیراعظم کی کابینہ مختصر ہوگی اور اس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہو گی۔ ریٹائرڈ بیورو کریٹس سمیت ٹیکنو کریٹ بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔


































