Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

راولپنڈی: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا اور بکتر بند گاڑی میں لیکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی۔ یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔
دوسری جانب گرفتاری کے وقت بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے، میں بے گناہ ہوں، مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ نے غیر قانونی حرکت کی تو سپریم کورٹ میں لے کر جاؤں گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ نے سائفر کیس میں پورے دلائل سنے، میری ضمانت کا آرڈر جاری کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جج صاحب نے روبکار پر میری رہائی کے دستخط بھی کیے، انہوں نے تھری ایم پی او کے تحت میری گرفتاری کے آرڈر جاری کیے، پھر انہوں نے مجھے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا، میں نے نظربندی کا آرڈر بھی قبول کر لیا تھا، سیل میں واپس چلا گیا۔
ادھر پولیس نے کہا ہے کہ شاہ محمود کی سائفر کیس میں ضمانت ہو چکی ہے، سابق وزیر خارجہ کی 15 روزہ نظربندی کے آرڈر جاری ہو چکے ہیں، نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود سے 9 مئی مقدمات کی تفتیش کا کہا گیا ہے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا ،تاہم پولیس نے شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتارکرلیا ہے ،ان پر 9 مئی سانحہ میں جی ایچ کیو پر حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار درج ہے۔ پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو آج یا کل اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular