
مردان : سینئر صحافی اور ماہرِ افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے خان ضمیر بانڈہ میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نامور صحافی، کالم نگار، دفاعی تجزیہ نگار، ایشیائی سیاست اور افغان امور کے ماہر رحیم اللّٰہ یوسف زئی علالت کے باعث گزشتہ روز 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے صاحبِ فراش تھے،وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے ان کے انتقال پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔


































