
بغداد : عراقی صوبے دیالہ میں نیا سیکیورٹی آپریشن شروع کردیا گیاہے جس کا مقصد دہشتگرد عناصر کے خفیہ اور سوئے ہوئے نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔ عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ دیالی صوبے کے انتہائی شمالی حصے میں واقع سدّ العظیم کے اطراف مخصوص اہداف کے ساتھ ایک سیکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ کمانڈوز نے محدود اور طے شدہ اہداف کے تحت سدّ العظیم کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ آپریشن انتہائی دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مستحکم کیا جائے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ان پیچ و خم والے علاقوں کی گہرائی میں داخل ہو چکی ہیں تاکہ طے شدہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔


































