Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس دہشت گرد حملے میں ملوث بھارتی حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس بہیمانہ عمل کا بدلہ ہیں اور دہشت گردی میں ملوث مرکزی عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے، مزید کسی بھارتی حمایت یافتہ خوارجی کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔
یاد رہے کہ اورکزئی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد نے جواں مردی سے جام شہادت نوش کیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular