
دمشق: اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہو رہی ہے۔ بات چیت آذربائیجان میں ہو رہی ہے جس میں ترکیہ بھی شامل ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق شام اور اسرائیل کے درمیان بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک حکام بھی شامل ہیں۔ یہ مذاکرات ٹرمپ کی جانب سے شام سے پابندیاں ختم کرنے اور شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات میں انہیں معاہدہ ابراہیم میں شامل ہونے کی دعوت کے بعد ہورہے ہیں۔
اسرائیلی چینل بارہ نے متحدہ عرب امارات کے علاقائی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ہو رہی ہے۔اسرائیل شامی سرحد کی ازسر نو ترتیب کو خارج ازامکان قرار نہیں دے رہا۔ چینل بارہ کے برعکس اخبار ہاریٹز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات قطر کی ثالثی میں ہو رہے ہیں اور مہینوں سے جاری تھے۔


































