
دمشق : شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔اسرائیلی چینل 13 کے مطابق شام اور اسرائیل کے مذاکرات متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور معاونت سے ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات، سیکورٹی و انٹیلیجنس موضوعات کے حل کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنے کے لئے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کیلئے میکنزم قائم کیا گیا ہے جس میں میں شامی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ اس وقت شروع ہوا جب شام پر قابض ٹولے کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے عرب امارات کا دورہ کیا۔


































