
واشنگٹن : امریکی سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین نے اقتصادی پابندیوں کے حربے کو ڈالر کی بالادستی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ امریکی سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس ۔ایران اور دیگر ممالک پر اقتصادی پابندیوں نے ڈالر کے غلبہ کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ کیونکہ پابندی کا شکار ممالک متبادل تلاش کررہے ہیں۔ یہ ڈالر کی بالادستی کو کمزور کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کو عالمی کرنسی کے طور پراس وجہ سےاستعمال کیا جاتا ہے کہ دوسرے ممالک کے لیے انہی خصوصیات کے ساتھ متبادل تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔ ییلن نےالزام لگایا کہ پابندیاں ایک انتہائی اہم ٹول ہیں۔ امریکہ اور اسکے اتحادی ان پابندیوں کو مل کر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین جنگ کے نقصانات کی ادائیگی کرنی چاہیے۔ لیکن اسکے منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے میں قانونی رکاوٹیں ہیں۔ اس حوالے سے ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔


































