Mon Oct 19, 2026

یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ

روزانہ کی خبریں

روس نے جو بائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر پابندی لگادی

ماسکو: روس نے امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن اور ان کی بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر سفری پابندی عائد کردی۔ روس نے امریکا کی سیاسی شخصیات اور تاجروں کے خلاف پابندیوں میں مسلسل توسیع کو جاری رکھتے ہوئے مزید 25 امریکیوں پر پابندی عائد کردی۔جن امریکی شخصیات کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اُن میں صدر جو بائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل ہیں۔اسٹاپ لسٹ میں امریکی سینیٹرز سوسن کولنز، میک کونل، چارلس گراسلی اور کرسٹن گلیبرانڈ بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ پروفیسرز، محققین اور حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا کی جانب سے بھی صدر پیوٹن اور روس پر مسلسل پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ یورپی یونین سمیت مغربی ممالک نے بھی تجارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular