
ماسکو: روس نے ایران امریکا تنازع کے حل میں مدد کرنے کا اعلان کر دیا۔ روس نے کہا ہے کہ وہ ایران سے متعلق تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن خطے کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر پیوٹن ان روابط کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہماری خدمات کسی بھی طرح درکار ہوئیں تو ہم یقیناً اپنی جانب سے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ جنگی صورتحال جلد از جلد پُرامن راستے پر آ سکے۔


































