Fri Oct 23, 2026

یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی

روزانہ کی خبریں

روس کا یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

ماسکو: روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگادیا۔ روس کی ریاستی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ وہ مشرقی یوکرین کے قصبوں سولیدار اور باخموت کے قریب یوکرینی افواج کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی جانچ کر رہی ہے۔ کمیٹی نے روسی فوجیوں میں خرابی صحت اور زہر کی علامات کا حوالہ دیا ہے جو یوکرائن کے دو مشرقی شہروں کے قریب تعینات تھے۔ روس کے الحاق کرنے والے خطے ڈونیٹسک میں حکام نے بتایا کہ یوکرینی فوج نے مشرقی شہروں کے قریب کیمیائی ہتھیاروں کو گرانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج نے روسی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھی وقت کہیں بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا۔ یوکرین نے ماسکو پر غلط معلومات پھیلانے اور خود ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular