
تہران : ایرانی پاسداران انقلاب نے لبنان کیخلاف حملوں پر اسرائیل کو جواب دینے کا اشارہ دے دیا۔ ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی افواج جارحیت کا جواب دینے کے لیے اہداف کا تعین کر رہی ہیں۔ فوجی ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکا خطے میں اپنے کتوں کو قابو نہیں کر سکتا تو ایران اس سلسلے میں طاقت کے ذریعے غیر معمولی مدد کرے گا۔ اسرائیل کو صرف طاقت کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ایران نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بند کرنے کیلئے معاہدے کو قبول کیا تھا۔


































