
جنیوا : اقوامِ متحدہ کے اداروں انروا اور انسانی حقوق کمیشن نے غزہ میں جنگ بندی کی حالیہ کوششوں کو امن کا اہم موقع قرار دیا ہے۔
انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کی بڑھتی ہوئی کوششیں ایک اہم موقع ہیں جنہیں مستقل امن میں بدلنا چاہیے۔ امید ہے کہ فریقین مستقل جنگ بندی، تعمیرِ نو اور انسانی حقوق و بین الاقوامی قوانین کے مطابق دو ریاستی حل کی طرف بڑھیں گے۔
انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے اسرائیل سے انروا سے پابندی اٹھانےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے موجود حالیہ موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انروا کو اس وقت اجازت ملنی چاہیے کہ وہ قحط اور بیس لاکھ سے زائد متاثرہ فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں۔


































