Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ملت تشیع کیخلاف پنجاب حکومت کی نفرت اب ڈھکی چھپی نہیں رہی، علامہ ناصر عباس جعفری

راولپنڈی : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب میں مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ‏عزاداروں اور عزاداری کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیاں ملت و تشیع کے اضطراب اور غصے میں اضافے کا باعث ہیں۔ ملتان انتظامیہ نے محرم، صفر کے دوران سبیلیں لگانے اور عزاداروں کو مطلوبہ ضروریات مہیا کرنے والے بیسوں افراد کو شیڈول فورتھ میں ڈال کر یہ ثابت کیا ہے کہ پنجاب حکومت آئین کے تحت ملنے والی مذہبی آزادی اور جمہوری روایات کو تسلیم کرنے سے انکاری اور شاہانہ اختیارات و فرعونی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے بے تاب رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میانوالی میں نہتے عزاداروں پر حملہ کر کے شہید کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں اور عزاداروں پر مقدمات کا اندراج کر دیا گیا۔ ملت تشیع کے خلاف پنجاب حکومت کی نفرت اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فکر و اظہار اور مذہبی آزادی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ملتان میں مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور پنجاب کی غاصب حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ ایسے متعصبانہ ہتھکنڈوں سے باز رہے.

مزید پڑھیے

Most Popular