
لاہور : پنجاب اسمبلی میں اداروں کیخلاف بیان بازی کرنیوالی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے اور انتشار پھیلانے والی پارٹی اور اس کے بانی پر پابندی لگائی جائے۔


































