Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پنجاب اسمبلی کے الیکشن ملتوی، ملک میں نیا تنازعہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جاری حکم نامے میں کہا ہے کہ آئینی اختیارات کے تحت انتخابی شیڈول واپس لیا گیا ہے اور پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اس وقت حالات سازگار نہیں۔ پولیس اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر کمی اور اسٹیٹک فورس کے طور پر فوجی اہلکاروں کی عدم فراہمی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک نے اعلان کو مسترد کردیا ہے اور اسے سپریم کورٹ کے احکامات کی پامالی قرار دیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑی تھیں کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔ اس وقت خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular